Daily Taqat

اسلام آباد کی فضاﺅں سے پارلیمنٹ کو خطرے کی بو محسوس کی ہے, سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد :  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی فضاﺅں سے پارلیمنٹ کو خطرے کی بو محسوس کی ہے۔
ایک صحافی نے سردار ایاز صادق سے سوال کیا کہ آپ کو پارلیمنٹ کو خطرے کی بو کہاں سے آئی؟ جس پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاﺅں سے محسوس کی ہے، سب مل کر کوششیں کریں تو انشاءاللہ خطرہ ٹل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو خطرے کا بیان دینے کے بعد ذہن سے بڑا بوجھ اتر گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں اسمبلیاں مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »