Daily Taqat

میرے کاغذات بلاوجہ ہی مسترد کئےگئے : عائشہ گلالئی

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کاکہناہےکہ ان کا شاہد خاقان عباسی ا ور عمران خان نیازی سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ ان کے کاغذات بلاوجہ ہی مسترد کئےگئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں 18 لاکھ کی آمدنی میں پارلیمنٹ کی وہ تنخواہ ظاہر کی جو انہوں نے ایوان میں آئے بغیر وصول کی ۔

واضح رہے عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »