جامشورو یونیورسٹی میں پرچہ ملتوی

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کی کال پر مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا، بائیکاٹ کے سبب مہران یونیورسٹی میں آج ہونے والے دو پرچے ملتوی ہو گئے۔

سوٹا کے سیکریٹری اظہر علی شاہ کے مطابق فپواسا سندھ چیپٹر کی کال پر سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن اور مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا ہوا ہےجس کے سبب دونوں جامعات میں کوئی کلاس نہیں ہوسکی، جبکہ مہران یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سپلی کے پرچے بھی ملتوی ہو گئے جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فپواسا کی جانب سے اعلان مطالبات پر عملدر آمد نہ ہونے کے سبب کیا گیا تھا، فپواسا نےسال 2013 میں یونیورسٹی ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو ختم کرنےاور انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے اختیارات واپس یونیورسٹی کے حوالے کرنے اور ایچ ای سی سندھ کے چیئرمین کو ہٹانے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.