پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق محتاط ہیں کسی طورغفلت نہیں کرسکتے:احسن اقبال

اسلام آباد:وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک ٹیک آف مرحلے میں آگیا ہے اس وقت اگرپائلٹ تبدیل ہوتو اڑان متاثر ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکااحترام کرتاہوں یہ ان پرہے و ہ کس سے ا ختلاف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق محتاط ہیں کسی طورغفلت نہیں کرسکتے،کسی ایسے شخص کوویزانہیں دینگے جوپاکستان کی سلامتی کیلیے خطرہ ہو۔وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ چینی باشندوں کوا ے ٹی ایم چوری کے ا کادکاواقعات کے تناظرمیں نہ دیکھیں،چین نے پا کستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی دوست ملک کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ کراچی سے پشاورتک ریلوے کو جدید بنانے کے منصو بے سی پیک کے تحت ہیں،مغربی روٹ کےلیے زمینوں کی خریداری کےلیے ہدایت کردی ہے جبکہ ایم ایل ون کا سنگ بنیاد اگلے دو تین ماہ میں رکھ دیا جائے گا، جس پر8 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ راوانوار کی گرفتاری کےلیے متعلقہ ادارے کا م کر رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.