Daily Taqat

امریکانے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کیا

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہتے ہیں۔کہ پاکستان اپنی سالمیت پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا،دنیا نے بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ قبول نہیں کیا، وقت آگیاایشیااپنی قسمت کے فیصلے خودکرے،ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی،اسلام آباد میں پہلی 6 ملکی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہمیں دنیا کے مطابق اپنے آپ کو بدلنا ہوگا،امریکی صدر نے افغانستان سے متعلق پالیسی کا اعلان کیاجس میں ہمیں امریکی پالیسی میں افغانستان میں ان کی شکست نظر آئی ، امریکانے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کیا، میاں رضا ربانی نے کہا کہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے، امریکاکے بیت المقدس سے متعلق فیصلہ علاقائی عدم استحکام آیا،بیت المقدس کے مسئلے پرجنرل اسمبلی میں امریکا کو جواب مل گیا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی میں3چیلنجز کا ذکر کیا،ٹرمپ نے روس ،چین ،شمالی کوریا،ایران اوردہشتگردوں کو چیلنج قراردیااورافغانستان میں ناکامی کی ذمے داری پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا،اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیاہے،پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ،میاں رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اور ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتاہے،سپرپاورزکی خواہشات کے برعکس واقعات تنازعات بن جاتے ہیں،ہم6ملکوں کو صورتحال کایرغمال بننے کے بجائے حکمت عملی طے کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہمیں ون بیلٹ ون روڈ کو آگے لیکربڑھنے کی ضرورت ہے،6ملکی اتحادکوانتہاپسندی اورفرقہ واریت کےخلاف بھی کرداراداکرناچاہیے،چیئرمین سینٹ نے کہا کہ معیشت کی بحالی کےلئے 6ممالک کردار ادا کریں، سی پیک سے خطے میں نئے معاشی دورکا آغاز ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »