Daily Taqat

:پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 18 سال بعد اپنی زندگی میں ہونے والے سب سے بڑے معاہدے سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بارے میں جان کر ان کے مداح بھی خوش ہیں۔
ویسے تو یہ کوئی راز نہیں لیکن اس مرتبہ وقار یونس نے جس انداز میں اپنے مداحوں کو زندگی کے خوبصورت ترین معاہدے کے بارے میں بتایا ہے اس سے ان کی خوشی کا اندازہ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ آج وہ اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور جس معاہدے کی بات کر رہے ہیں وہ کسی لیگ وغیرہ کیساتھ نہیں بلکہ ’نکاح‘ ہے۔
وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی اور اہلیہ فریال وقار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ان تمام سالوں کے دوران بہت سے معاہدے، کنٹریکٹس کئے اور توثیق کی لیکن 18 سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت معاہدہ کیا جس کا صلہ مجھے اب بھی منافع سمیت مل رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر فریال وقار۔۔۔! یہ تمام سال میرے ساتھ گزارنے کیلئے بہت بہت شکریہ!“


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »