Daily Taqat

پاکستان واحدملک جس نے خواجہ سراؤں کی بہبودکیلئے پالیسیاں بنائیں، چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملہ نمٹا دیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے،قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمدصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہوگیا،قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے، قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمدصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نئے 21خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈبنوائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں سفارشات پرعملدرآمدجاری رکھیں،پاکستان واحدملک جس نے خواجہ سراؤں کی بہبودکیلئے پالیسیاں بنائیں،عدالت نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق معاملہ نمٹادیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »