Daily Taqat

ایف بی آر نے دبئی میں 300 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی فہرست ایف آئی اے کوبھیج دی

دبئی : کیا واقع دبئی میں  پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں یہ کتنی ہیں اور کیا جائز طریقے سے حاصل کی گئیںَ، بیرون ملک اثاثوں کی جانچ میں تیزی آگئی، ایف بی آر نے 300 پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کو بھیج دی، لسٹ ذرائع نے حاصل کرلی۔دبئی میں کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں؟َ، ایف بی آر نے اثاثوں کی تحقیقات تیز کردیں، 300 افراد کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی۔دبئی میں جائیدادوں کی ملکیت میں سندھ کے امراء سرِ فہرست ہیں، 177 افراد شامل ہیں، پنجاب کے سرمایہ کاروں کی تعداد 91، اسلام آباد کے 27، خیبرپختونخوا کے 6 اور بلوچستان کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور بیرونِ ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، جائیدادیں رکھنے والوں سے ٹیکس کی ادائیگی اور آمدن سے متعلق بھی سوالات ہوں گے، دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے جائیداد کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »