Daily Taqat

پاکستانی پبلشرزکا بھارت میں ہونے والی عالمی کتب نمائش میں جانے سے انکار

نئی دہلی: پاکستانی پبلشرز نے 6 سے 14 جنوری تک بھارت میں ہونے والی عالمی کتب نمائش کا بائیکاٹ کردیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 6 سے 14 جنوری تک عالمی کتب میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں 40 ممالک سے پبلشرز شریک ہوں گے تاہم پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔انتظامیہ نیشنل بک ٹرسٹ نئی دہلی کا کہناہے کہ پاکستان سے ابھی تک صرف ایک پبلشر نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ گزشتہ برس ہونیوالے عالمی کتب میلے میں بھی صرف پاکستان سے چلڈرن پبلی کیشنز نے ہی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔انتظامیہ کے مطابق عالمی میلے میں شرکت کے لیے کسی پبلشر کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ وہ خود درخواست کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی پبلشرعالمی کتب میلے میں شریک نہیں ہوتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »