پاکستانی نیزہ بازی کی ٹیم آسڑیلیا سے وطن واپس

پاکستان کی نیزہ بازی کی قومی ٹیم آسٹریلیا سے وطن روانہ، قومی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا۔

قومی نیزہ بازی ٹیم کا آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ڈھول بجاکر شاندار استقبال کیا گیا ، کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے ۔

ٹیم میں کپتان نگاہ حسین،عرفان محمود،راشدعلی،ناصرعباس،فضیل امجد،کوچ ڈاکٹرفاروق شامل تھے ۔

سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی سکس ونگ کمانڈر کرنل نعیم اقبال، ڈی ایس آرعبداللہ نیازی اور فیڈریشن سیکریٹری عابدسلیم، ہارون بندیال بھی ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پرمو جود تھے۔

قومی نیزہ بازی ٹیم ستمبرمیں ماسکو میں ہونے والےعالمی کپ میں شرکت کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.