Daily Taqat

پاک فوج کوبدنام کرنانوازشریف کی عادت بن چکی ہے :عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بدنام کرنانواز شریف کی عادت ہے اس سے قبل 1994میں وہ یہی کام کرچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرکہنا تھا کہ پاک فوج کوبدنام کرنانوازشریف کی عادت بن چکی ہے، 1994میں نوازشریف نے ا قتدارسے ہٹنے کے بعدایساہی کیا۔

اپنے اکائونٹ پر    انہوں نے دی واشنگٹن پوسٹ کو دیے ہوئے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کا لنک شیئر کیا جس میں نوازشریف نے 1994 میں پاک فوج کے افسران پرہیروئن سمگلنگ کی منصوبہ بندی کا سنگین الزام لگایا.پی ٹی آئی چیئرمین نے اس انٹرویو کو موجودہ صورت حال اور نواز شریف کے بیانات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے فوج کو بدنام کرنا اپنی عادت بنا لی ہے.


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »