Daily Taqat

پاکستان نے یورپی یونین کیخلاف مقدمہ جیت لیا

پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ ترین ادارے نے معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں پاکستان کے

حق میں فیصلہ دیا۔ ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28 قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6 جولائی 2017 کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔ یورپی یونین نے 2010 میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی۔ جس سے پاکستان کو 30 کروڑ یورو کا نقصان ہوا۔ جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015 میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ بین الاقوامی تجارتی قوانین کے ماہرین نے اسے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »