Daily Taqat

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ اور پاکستانی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پلواما حملے، بھارت کے پاکستان پربے جا الزامات اور خطے کی صورت حال پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، بد امنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صورت حال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں، صورت حال سے بذریعہ خط سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »