پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل رات لاہور سے آسٹریلیا روانہ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل رات لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے بعد ٹیم نیوزی لینڈ میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی ۔

حسان خان کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کل سے ورلڈ کپ کے سفر پر روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم لاہور سے بر اہ راستہ دبئی آسٹریلیا جائے گی جہاں میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوم ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ میچز 27، 29 اور 31 دسمبر کو ہوں گے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 2 ون ڈے میچز کھیلے گی، 13 جنوری سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیم مینجمنٹ پُر امید ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.