Daily Taqat

پاکپتن :سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکپتن :پاکپتن کے معروف سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکپتن میں مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں ،یہاں پیروں کا احترام کیا جاتا ہے ۔
پاکپتن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں ،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے تو وہ بابا فرید کے مزار پر حاضری دے کر چلے جاتے تھے اور یہاں کسی عہدیدار یا کارکن سے نہیں ملتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو یہ ہی نہیں پتہ تھاکہ پاکپتن میں تحریک انصاف کے کارکنان کتنے سر گرم ہے اور کیا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا میں آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا اور میں یہ الیکشن کس سیاسی پلیٹ فارم سے لڑوں گا اس بات کا فیصلہ اپنے خاندان اور ورکرز سے مشاورت کے بعد کچھ دنوں میں کرلوں گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »