Daily Taqat

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کو اپنا مضبوط قلعہ بنا لیا ہے

پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کو پارٹی قلعہ بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 سابق ایم پی ایز آج عمران خان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ فیصل آباد، تاندلیانوالہ سے

سابق ایم پی اے شاہد خلیل، فیصل آباد جڑانوالہ سے سابق ایم پی اے رائے اعجاز، چنیوٹ سے سابق ایم پی اے علی حسن قاضی، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم پی اے لیاقت شوکت آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سیاسی ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے ہے۔ مزید ضلع پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ مانیکا نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سیاسی ارکان آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »