تحصیل چشتیاں کے ریلوے گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پنڈال سجا دیا گیا اور جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ریلوے گراؤنڈ میں کرسیاں لگادی گئی ہیں جب کہ 80 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے جب کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 2 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔