پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی،شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ،ملکی مفاد پر پوری قوم متحد ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو سراہا جانا چاہیے  ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے کمیٹی کے اجلاس میں امریکی صدر کے بیان کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک امریکہ کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا جس پرکوئی جواب دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.