Daily Taqat

رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کیلئے پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کردیا

ہر سال رائیوںڈ میں منعقد ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کیلئے پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے یکم سے 15 نومبر تک تمام ٹرینیں رائیونڈ اسٹیشن پر 5 منٹ کیلئے رکیں گی۔

خیال رہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع 2 مرحلوں میں ہوتا ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھابیجی تا کراچی سٹی شٹل ٹرین سے کراچی سرکلر ریلوے کا آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا جب کہ مستقبل میں کراچی شٹل ٹرین 3 شفٹوں میں چلانے کا ارادہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »