ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما اور سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کر دیا ۔نجی چینل  کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں پاکستان کو مطلوب ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی خفیہ ادارے کے حوالے کردیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے نارمل چینل استعمال نہیں کیے گئے بلکہ یہ حوالگی باہمی انٹیلی جنس تعاون کا نتیجہ ہے ۔حماد صدیقی کی حوالگی بالکل اسی طرح ہوئی جیسے عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہیں مناسب وقت پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ بلدیہ ٹاﺅن میں ایک فیکٹر ی میں آگ لگی تھی جس میں200 سے زائد افراد جل کے جاںب حق ہوئے تھے ،اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تھی جس نے تفتیش کے بعد بتا یا تھا کہ یہ آگ لگائی گئی ہے اور اس میں ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.