Daily Taqat

خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر سمیت کئی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے مطابق پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے خیبر پختونخوا میں نائب صدر امان اللہ خان اورجنرل سکریٹری ضلع بار نوشہرہ عثمان خان پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔امان اللہ خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں ۔

اسی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »