Latest news

جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبوراََ لندن جانا پڑے گا، منظور وسان

کراچی : خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے وزراء، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنمائوں کی گرفتاری کی پیشگوئی کرتے ہو ئے کہاکہ 2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں بلکہ لندن بھاگتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سال 2020 حکومت کے لئے مشکل قرار د یتے ہو ئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2 وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبوراََ لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلاتپیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنمائوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.