پاکستان پیسوں کا بھوکا نہیں ،ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکن ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی امداد اپنے مفادات کیلیے ہوتی ہے وہ مفت میں امداد نہیں دیتا،پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور  نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اگر دنیا کی پارلیمنٹ میں امریکا کیخلاف ووٹ پڑا ہے تو یہ امریکا کیلیے ٹھوس پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی ترجمانی کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.