پاکستان مشکل حالات سے گزررہا ہے۔ لیکن ہم نے دلیری اور ہمت سے ان کا مقابلہ کیا ،وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا کہنا ہےکہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہا ہے،ہم نے نہ صرف لوڈشیڈنگ بلکہ دہشتگردی جیسے مسائل کا  ہمت سے سامنا کیا ۔

خرم دستگیر خان کیڈٹ کالج پٹارو میں 56 ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پٹارین نے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی نام بنایا،امید ہے یہ کالج اسی طرح یوتھ کی ٹریننگ کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پٹارو کے اساتذہ انتہائی محنت کے ساتھ تربیت کر رہے ہیں جس کا عملی مظاہرہ کیڈٹس کی صورت میں نظر بھی آتا ہے ۔ کیڈٹس کی اچیومنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈیفنس نے وزیراعظم کی جانب سے پٹارو کالج میں تعلیم کی بہتری اور اسٹاف کی ویلفیئر کے لئے پچاس ملین کی امداد کا اعلان بھی کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.