پاکستان امن کا پیکر ہے۔ لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پاکستان امن کا پیکر ہے اور امن پر ہی پاکستان کا یعقین ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ضرب عضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار ہے۔

پاک نیوی کے 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی کے اصول پر یقین رکھتاہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضرب عضب اور رد الفساد دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ ہیں ،پاکستان نیوی پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک نیوی قومی سلامتی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے ،کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے،سمندروں کے محافظ کےطورپرآپ کوقوم کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ۔

قبل ازیں وزیراعظم نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈمیڈل اور دیگر اعزازات سے نوازاگیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.