Daily Taqat

پاکستان نے امریکا کو عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کردیا

 پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات سے امریکا کو آگاہ کر دیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ سفارتی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات سے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایلس ویلز کے دورہ پاکستان میں عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا، پاکستان کا مؤقف تھا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق تمام تر بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفترخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو عافیہ صدیقی کے خط سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آئندہ ہفتے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے رہائی میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »