پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائیاں کیں :خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردگروہوں کےخلاف موثر کارروائیاں کی ہے اوراپنے علاقوں سے کئی دہشتگردگروہوں کاخاتمہ کیا،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفادمیں ہے،2 لاکھ فوجی جوان افغان سرحدپرتعینات ہیں، 50 ہزارسے زائدافغانیوں کوپاکستانی تعلیمی اداروں میں تعلیم دی گئی،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات کاخواہاں ہے،ہم چین، ایران،بھارت،افغانستان کےساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بنگلادیش نے 1971 کی جنگ کے لوگوں کوپھانسیاں دیں،اس کے باوجودپاکستان بنگلادیش کےساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے،وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ گزشتہ سارک کانفرنس کوناکام بنانے میں بھارت کےساتھ بنگلادیش کابھی کردارتھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.