Latest news

پاک سری لنکا کے مابین آج دوسرا میچ قذافی سٹیڈیم میں ہو گا

لاہور :  پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔ قومی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں پہلے جبکہ سری لنکا کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں خوب پریکٹس بھی کی۔ جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.