Daily Taqat

پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں تقرو تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیاہے۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور پاک فوج کی جانب سے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربرا ہ کا بھی اعلان کر دیا گیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی چیف آف لاجسٹک اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکو کورکمانڈرپشاورتعینات کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »