پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لئے مل کر کام کررہے ہیں: اعزاز چوہدری

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی غرض سے ”مشترکہ بنیادیں“تلاش کرنے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی قونصلیت نیو یارک میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان اعتماد سازی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم پہلو یہ ہے کہ دونوں ممالک تعلقات میں بہتری کی خواہش رکھتے ہیں۔ تعلقات میں اتار چڑھاﺅ کے باوجود دونوں ملکوں نے ہمیشہ اپنے اختلافات ختم کرنیکی کوشش کی، پارٹنر شپ کو بلندیوں تک پہنچایا ہے اور پاکستان تمام غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتا ہے۔ حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر رابطوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں صورتحال سے متعلق بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام لانے کیلئے قریبی رابطوں میں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.