اہم خبرِیں

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر طیاہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں گرایا گیا ہے جو 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال کے دوران یہ آٹھواں بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے سیکٹر رکھ چکری میں مار گرایا تھا۔
خیال رہے کہ 27 مئی کو پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا تھا۔ بھارت کا جاسوس ڈرون 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔
اس سے قبل 9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹرمیں 600 میٹرتک پاکستانی حدود میں داخل ہو کر فضائی جائزہ لینےکی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون طیارے گرائے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ڈرون گرانے پر شہزاد رائے کا تبصرہ
بھارت کا پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے دوسرے دن ہی بھارت نے پھر مہم جوئی کی کوشش کی تھی تو پاکستان نے ستوال سیکٹر میں دوسرا جاسوس ڈرون گرایا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.