Daily Taqat

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا تو آئندہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے

تحریک انصاف شارجہ ریجن کے زیر اہتمام تقریب میں مقررین نے کہا کہ نواز شریف کی خلائی مخلوق والی فلم بھی کیوں نکالا کی طرح فلاپ ہو گئی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا تو وہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ہی کامیاب کرائیں گے۔ پی ٹی آئی شارجہ ریجن کی جانب سے دوبئی ریجن کے صدر عرفان افسر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں عرفان افسر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے۔ یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کو اگر ووٹ کا حق ملا تو مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوکامیاب کریں گے۔ پی ٹی آئی شارجہ ریجن کے صدر کرامت اللہ خان نے کہا کہ کارکنوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق سے رہتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »