پاکستانی حکومت کا حافظ سعید کی دونوں تنظیموں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ ، رائٹرز کا دعویٰ

حکومت نے حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے مالی اثاثے اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے وابسطہ فلاحی اور دیگر تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کا کہناہے کہ دہشتگردوں کو ملنے والے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ پر 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کو حافظ سعید کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے اور انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی گئی19 دسمبر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے 28 دسمبر کو ایک اور اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی۔انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے ساتھ ہزاروں رضاکار اور سیکڑوں تنخواہ دار لوگ منسلک ہیں، اجلاس میں طے پائی گئی حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کو سرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔ جس کے بعد جماع? الدعو? کے زیر انتظام سیکڑوں مدارس اور مرید کے میں قائم مرکز کا انتظام سنبھالا جائے گا۔ اس سارے عمل میں انٹیلی جنس ادارے بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔دوسری جانب جماعةالدعوة نے اس قسم کی خبروں سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی بھی بات حکومت کی جانب سے جاری حکم ناموں کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.