Daily Taqat

وی آئی پیز کے گھروں کے باہر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے لاہور میں وی وی آئی پیز شخصیات کے گھروں، سرکاری دفاتر اور سڑکوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز گورنر ہائوس، وزیراعلیٰ ہائوس اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ سمیت دیگر کے گھروں کے باہر سڑکوں پر موجود رکاوٹیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

لاہور انتظامیہ نے اعلیٰ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاتی امراء، ایوان وزیراعلیٰ ، گورنر ہائوس، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہوں، منہاج القرآن، جامعہ قادسیہ اور حافظ سعید کی رہائش گاہ سے رکاوٹیں ہٹادیں۔ انتظامیہ نے پولیس لائنز، آئی جی آفس، ڈی آئی جیز کے دفاتر، ایبٹ روڈ اور گارڈن ٹاو¿ن میں پاسپورٹ کے دفاتر سے بھی بیریئرز ہٹا دیئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »