نوازشریف آج بھی ہمارے قائد ہیں،خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف آج بھی ہمارے قائد ہیں،سابق وزیراعظم نے قوم سے جو وعدے کئے وہ پورے کریں گے،ان کا کہناتھا کہ مخالفین کی توقع تھی کہ 28 جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے،ہمارے قدم تونہیں اکھڑے دشمنوں کے قدم اکھڑگئے،ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی ترقی 4سال میں ہوئی اتنی 70سال میں نہیں ہوئی،جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی ، اتنے کم عرصے میں تاریخ میں کبھی مسائل حل نہیں ہوئے،وزیر خارجہ نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے نامساعدحالات میں وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالااورپارٹی اورملک کوبہتراندازمیں چلایا،مجھے شاہد خاقان عباسی کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے،آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی فاتح ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی محاذ پرخطرات منڈلارہے ہیں،مغربی اور مشرقی سرحد پر خطرات منڈلا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اوراس کے ارد گرد اضلاع میں ایک سوارب روپے کا کام ہورہا ہے،کھاریاں میں 40 ارب کی موٹروے لگے گی، موٹروے کی تعمیرپروزیراعظم کے مشکورہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے 1800کلومیٹرکی موٹروے بنائی ہے،شہر کی صفائی کےلئے کارپویشن کوفنڈز ملیں گے،سیالکوٹ میں اگلے 2ماہ میں سوئی گیس کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.