اورنج لائن لاہور کے غریب عوام ، طالب علموں ، مڈل کلاس اور مزدورافراد کے لئے سفر کا آسان ذریعہ ہے

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ لاہور کے غریب اور مڈل کلاس عوام کے لئے دنیا کا بہترین ،   ذریعہ سفرتھا ، اس منصوبے کو مختلف حیلے بہانوں سے تاخیر کا شکار بنایا گیا، اس منصوبے کی تاخیر کی سب سے بڑی مجرم پاکستان تحریک انصاف ہے ، جس نے منصوبے کے افتتاح میں22ماہ تاخیر کرکے یہاں کے غریب عوام سے بدلہ لیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ، آج کے فیصلے سے اورنج لائن کے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی۔لاہور میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ لاہور کے غریب عوام ، طالب علموں ، مڈل کلاس اور مزدورافراد کے لئے دنیا کے ایک بہترین ذریعہ سفر ہے، عمران خان کی ٹیم نے مل کر 22 ماہ منصوبے کے افتتاح میں تاخیر کی ہے ۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر نے اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کو 14 ماہ لاہورہائیکورٹ اور 8 ماہ سپریم کورٹ میں لٹکایا مگر آج عدالتوں نے ہمارے منصوبے کی تائید کی ہے۔ عدالت کے فیصلے سے اورنج لائن کے مخالفین اور تحریک انصاف کومنہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے اس منصوبے میں تاخیر کرکے مجھ سے نہیں بلکہ لاہور کے غریب عوام سے بدلہ لیا ۔ یہ لوگ غریب عوام کے پیسوں سے لیا گیا قرض معاف کروا کر جہاز خریدتے ہیں اور بیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں مگر اس عوام کی ترقی انہیں برداشت نہیں ہوتی۔قوم ملکی ترقی میں   رکاوٹیں ڈالنے پر عمران خان کو اور تحریک انصاف کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.