Daily Taqat

چیف جسٹس کا پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار مختلف کیسز کی سماعت کے لیے پشاور پہنچے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر پشاور شہر میں قائم تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور شہر میں بند کیے گئے تمام راستوں کو کھولا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکریٹری بتائیں کن سفارت خانوں اور مقامات پر سیکورٹی ضروری ہے، عدالت کی اجازت لے کر وہاں چیک پوسٹیں بنائی جائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »