Daily Taqat

بروقت ادائیگی نہ ہونے پر اورنج لائن منصوبے کی لاگت مزید بڑھنے کا امکان

لاہور :  سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں 10 دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی،ٹھیکیدار کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اورنج لائن پر کام بند ہے، اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی ، نعیم بخاری نے کہا کہ منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگر ادائیگی ہوئی تو کام شروع ہوجائے گا،چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیکیداروں کیلئے پیسا خون کی حیثیت رکھتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ تمام فریقین سے مذاکرات ہو رہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 10 دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »