Daily Taqat

 مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کو کٹہرے میں لایا جائے، شہبازشریف

اسلام آباد :  قومی اسمبلی  کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  نیب حراست میں مجھے سرکاری اخبارات بھی میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ  قومی اسمبلی آنے پر بھارتی افواج کی کشمیریوں پر بربریت کا علم ہوا،  بھارتی افواج کی کشمیر میں چیرہ دستیوں کو بے نقاب کرنا چاہیے ،  قومی اسمبلی میں کشمیری بھائیوں کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرنا ناکافی ہے،   مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر  بھارت کو کٹہرے میں لایا جائے۔پاکستان کا حق ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے غزہ اور فلسطین  میں بدترین دہشتگردی کیخلاف عالم دنیا خاموش، کوئی بھی پاکستان کو ایک دھیلہ دینے کیلئے تیار نہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو تین سال تک مفت تیل فراہم کیا ، سعودی عرب پاکستان کا دوست ہے،انہوں نے کہا کہ   وزیراعظم نے ایوان میں آنا ہی چھوڑ دیا ، حکومتی بنچز پر بیٹھے ہمارے دوست ابھی اناڑی ہیں  کہا جاتا تھا کہ لیڈر آف دی ہاوس سوالوں کے جواب دیں گے لیکن اب لیڈر کہا ں چلے گئے، انہوں نے  سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی، مہنگائی کا عوام پر بم گرایا،  انہوں نے غریبوں کے منہ کا نوالہ چھین لیا، لیڈر آف دی ہاوس نے کہا کہ کان کھول کر سن لو کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، میں این آراو پر لعنت بھیجتا ہوں،  میں عوام کا خادم ہوں ،منڈیلا عظیم شخص تھا جس نے اپنی قربانیوں سے ملک کو آذادی دلوائی، نیلسن جھوٹ بولتا تھا نہ رشوت لیتا تھا، شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو دن رات نوٹسز آرہے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو ترقی کی راہ تک گامزن کیا، انہیں نیب کے نوٹسزآرہے ہیں،   سعودی عرب کا جو پیکج آیا اس میں خواجہ سعد رفیق کی کوشیشیں ہیں، ان کو بھی نوٹسز آرہے ہیں  ہم پی ٹی آئی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، ہم پی ٹی آئی کے راستے میں آہنی دیوار بنیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »