مخالفین سڑکیں بنانے کا طعنہ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ترقی کا تجربہ نہیں ،احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہےکہ تحریک انصاف جب سے سیاست میں آئی ہے انصاف کی منزل دور ہوگئی ،ایسے فیصلے آرہے ہیں جن پر تنازعات کھڑے ہورہے ہیں اور نواز شریف کا بیان سپریم کورٹ کے خلاف نہیں ہے۔

نواز شریف کا احتجاج ان فیصلوں کیخلاف ہے جو قوم اور آئینی ماہرین کی نظر میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہا اور ان فیصلوں سے کسی سیاسی ایجنڈے پر عمل درآمد کی بو آرہی ہے ۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ نے حویلیاں میں کہی اور کہا کہ آرمی چیف کا سینٹ سے خطاب اور سوال جواب اچھا شگون ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی اور اداروں کی بنیاد پر سول ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی ضروری ہے، کوشش کررہے ہیں عسکری، سیاسی اور سول قیادت مل کرامن و استحکام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ماہرین کے مطابق فیصلے میں ترازو مختلف ہے، متنازع فیصلوں سے بچنا چاہیے،سیاسی تنازعات جنم لیتے ہیں جبکہ مخالفین سڑکیں بنانے کا طعنہ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ترقی کا تجربہ نہیں ہے۔

اس سے قبل حویلیاں میں این ایچ اے حکام نے ہزارہ حویلیاں موٹر وے پروجیکٹ کے حوالے سےاحسن اقبال کو بریفنگ دی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.