Daily Taqat

اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہیں، اعلان کل کیا جائے گا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے ایک لپیٹ فارم پر متحد ہیں، لیکن تاحال صدارت کے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پارٹی کانفرنس کے بعد کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں‌ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں‌ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ صدارتی امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں‌ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متفقہ صدارتی امیدوار کی ضمن میں مشاورت کے لئے وقت لیا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ امیدوار ہی لائیں گی، نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنی قیادت سے مشاورت کے لئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہباز شریف کل نام کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ کا استعمال عجلت میں کیا گیا، الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے تحفظات ہیں۔ انھوں‌ نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، اےاین پی رہنماؤں کوشدید دھمکیاں دی جارہی ہیں، حکومت انتقامی ایجنڈے پرکام کررہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »