سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا معاملہ،تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے نئے نام کی توثیق کر دی گئی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم لاہور میں جلسہ کر کے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے  جبکہ اجلاس میں  اپوزیشن لیڈر کیلئے اعظم سواتی کے نام کی توثیق کر دی گئی ہے ۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف 29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کر کے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر ے گی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو 2011 کے جلسے کی یاد تازہ کریں گے ،یہ جلسہ یوم تاسیس کے حوالےسے ہو گا ۔عمرا ن خان نے لاہور میں جلسے کی تیاریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ 29 اور 30 مارچ کو عمران خان لاہور میں ممبر سازی کی مہم چلائیں گے ۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جس دوران پیپلز پارٹی کو سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کیلئے اعظم سواتی کے نام کی توثیق کر دی گئی ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے آزا د سینیٹرز سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کو اکثریت ملی تو فیصلہ قبول کریں گے اور اگرہمیں ملی تو فیصلہ پیپلز پارٹی کو قبول کرنا چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.