Latest news

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پرزلزلہ متاثرین کو بیرونی ملک سے ملنے والی امداد کو اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنے کا الزام ،

لندن : برطانوی ذرائع  کے مطابق شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خوردبرد کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔  دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خوردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکائونٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خوردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکائونٹ میں منتقل کر دیے گئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڑھ کروڑ پائونڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکائونٹس میں لاکھوں پا ئونڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اخبار نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پنجاب کے لیے 50کروڑ پائونڈ کی امداد دی تھی جو کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ میں شہباز شریف کے اکائونٹ میں بھیج دی گئی۔ 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.