Daily Taqat

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،20 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار، آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 20 دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلیدہ ،گشکور ،تراٹھا اور پشین میں کارروائی کی گئی جس میں 20دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ اور گولیاں برآمدہوئیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے آر پی جی راکٹ، سب مشین گن، سنائپر رائفل ،لیپ ٹاپ، جی پی ایس سسٹم اور دیگر مواصلاتی آلات بھی برآمدہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »