Daily Taqat

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری , 3 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی : پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران 3 مشتبہ دہشتگردوں کو بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی پرکارروائی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب رینجرزنے ڈی جی خان میں آپریشن کرتے ہوئے3مشتبہ دہشتگردگرفتارکر لئے ہیں،کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں دھماکاخیزمواد،بارودی سرنگیں اورمواصلاتی الات برآمد ہوئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »