نانگا پربت میں محصورغیر ملکی کوہ پیماﺅں کی مدد کے لئے پاک فوج کے آپریشن جاری:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:نانگا پربت میں محصوردو غیر ملکی کوہ پیماﺅں کی مدد کے لئے پاک فوج کے آپریشن جاری ہے جس میں دو ہیلی کاپٹر اور چار ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک آرمی کے2ہیلی کاپٹر4اہلکاروں کے سا تھ نانگاپربت میں محصور غیر ملکی کوہ پیماوں کی مدد کے لئے آپریشن جاری ہے ،مرد و خاتون کو ہ پیمانانگاپربت کی چوٹی سرکرنے کیلیے گئے پھنس گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق متعلقہ سفارتخانوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی تھی۔
کمشنربلتستان حمزہ سالک کا کہنا ہے کہ پائلٹ کوہ پیماوں کوہیلی کاپٹرز سے ہی ریسکیوکرنےکی کوشش کریں گے۔
نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیماوں میں فرنچ خاتون الزبتھ اور پولش ٹوماس شامل ہیں جہنیں ریسکیوکرنے کے لئے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرکی مدد مانگی گئی تھی.


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.