Latest news

بلوچستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پر دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈی پی او لورالائی جواد طارق کے مطابق لورالائی میں پولیس کے محکمانہ امتحان کی تیاری جاری تھی کہ اچانک تین مسلح افراد نے پولیس لائن پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں مسلح افراد نے پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے مزاحمت پر دو مسلح افراد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں1 پولیس اہلکار محرررب نواز شہید اور 1 زخمی ہوگیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.