Daily Taqat

شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے کئی ملین ڈالرز مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے کئی ملین ڈالرز مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پی این ایس اصلت نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق قبضے میں لی جانے والی حشیش کو قانون کے مطابق تلف کرنے اور مشکوک افراد کو قانونی کاروائی کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ کے جہاز کے عملے نے نامساعد حالات میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بے لوث لگن اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کو اس آپریشن میں کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی، تجزیے اور خصوصی آپریشن کے باعث حاصل ہوئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ حربی تیاریوں کے ساتھ ساتھ سمندر میں مختلف نوعیت کے آپریشنز سر انجام دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »