اہم خبرِیں
آکسیجن سلنڈر اور اسٹوریج ٹینک کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم پی آئی اے نے 63 ملازمین کوبرطرف کردیا رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل سے استفسار کیا کہ گیم پرپابندی قانون کی کس شق کے تحت لگائی؟

عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی پی او کل کہے گا سب کچھ بند کردو تو کیا آپ بند کردیں گے؟ بتائیں کس کی شکایت ہے کہ یہ گیم مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے؟

پی ٹی اے وکیل نے جواب دیا صورتحال ایسی بن گئی تھی کہ پب جی گیم پر پابندی لگانا پڑی، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ صورتحال نہیں آپ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کےخلاف درخواست کی سماعت میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے گزشتہ دنوں ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا تھا۔

پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.