انگلی کے اشارے پر چلنے والے آئندہ کے پی کے سے بھی آﺅٹ ہو جائیں گے،مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انگلی کے اشارے پرچلنے والے آئندہ کے پی سے بھی آو¿ٹ ہوجائیں گے،جواداروں کےخلاف بیان دیتے ہیں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہناتھا کہ سخت فیصلوں کے باوجودہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں،لاڈلے فی الحال سعودی عرب دعا کیلئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ دعابھی نیت پرمبنی ہے اورشریف برادران کی نیت اچھی نہیں،سابق وزیراعظم کارویہ آنے والے دور کیلئے مشکلات کھڑی کرے گا۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں نوازشریف نظریے کانام ہے،نظریہ بھاگتانہیں،نظریہ ڈرتااورچھپتابھی نہیں،آج کی جمہوریت زرداری صاحب کی مرہون منت ہے،زرداری صاحب نے مفاہمتی پالیسی سے جمہوریت چلاکراقتدارمنتقل کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ کاپانی بغیرکسی شیڈول بندکردیاگیا،سندھ کے پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کررہے ہیں،زمینیں غیرآبادکرنے کافیصلہ ن لیگ ہی کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نیب نے سندھ کےساتھ جوکیااس کی تلافی ممکن نہیں،وفاقی اداروں پرقوم کااعتمادبحال کرانے کی اشدضرورت ہے اور کیانیب کے سارے قوانین ہمارے لئے ہیں؟،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ روہڑی کینال سے پانی بندہونے سے سندھ کونقصان ہوگا،جب بھی میاں صاحب برسراقتدارآئے سندھ کے لوگ بےروزگارہوئے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارباراشتعال انگیزی کاماحول پیداکیاجاتاہے،پانی بندہونے سے گندم کی فصل تباہ ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.